Advertisement

ٹھٹھہ؛ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن پانچویں روز بھی جاری

ٹھٹھہ میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر کے سمندر میں سے 9 افراد میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی 6 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آج پانچویں دن پاک نیوی نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پاک نیوی کے جوان اور ماہر غوطہ خور سرچ آپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ  سرچ آپریشن حجامرو،چھان اور ترشیئن کریکس میں جاری ہے۔

سرچ آپریشن میں پانچ واٹر کرافٹ، 9 ہیلی کاپٹر اور اور جدید آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔

آپریشن میں پاک نیوی کے علاوہ ایدھی کے رضاکار بھی کشتیاں لیکر آئے ہیں اور  آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

Advertisement

 یاد رہے کہ پانچ دن کے سرچ آپریشن کے دوران 9 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

7 روز کے لیے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد

کیٹی بندر میں کشتی الٹنے کے واقعے پر 7 روز کے لئے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 کمشنر حیدرآباد محمد عباس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویزن کے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول بدین میں کھلے سمندر اور دیگر گہرے پانی کی نہروں میں مچھلی کے شکار پر 7 روز کے لئے 144 نافذ کردی گئی ہے۔

کمشنر حیدرآباد  کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی اور تیزہواؤں کے باعث  ساحلی علاقوں میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں  جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ آج سے 5 روز قبل پیش آیا تھا جب کیٹی بندر کے قریب  کھلے سمندر حجامرو کریک میں ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کے باعث  الٹ گئی تھی،  کشتی میں  16 ماہی گیر سوار تھے 5 ماہی گیر اپنی مدد اپ کے تحت تیر کےکنارے پر پہنچ گئے جبکہ 6 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version