Advertisement

‘دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا’

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا، پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بولنا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان نے ناصرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور ان کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔

مریم نواز لکھتی ہیں کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے ًصادق و امینً کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا! اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمیشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔

Advertisement

مریم نواز کے بیان کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر  نے لکھا کہ باجی چھوڑو فنڈنگ کو، یہ قصہ تو دو سال سے سن رہے ہیں، آج ذرا اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو!۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کمال حیرت ہے دوسروں کی آڈیو ویڈیو پریس کانفرنس میں چلانے والے آج ٹویٹ پر بھی جواب نہیں دے رہے! آپ نے لفافے سے ٹوکری تک خوب کمال دکھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version