Advertisement

پی پی سندھ کی عوام اور سیاست پر رحم کھائے، حسان خاور

حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پی پی سندھ کی عوام اور سیاست پر رحم کھائے۔

اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کسان مارچ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں میں خوشحالی لانے پر بلاول کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مشکور ہونا چاہیے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ پی پی کا کسان مارچ نہیں ڈرامہ بازی اور الیکشن کمپین ہے، پی پی جتنے جتن کرلے قوم اس کرپٹ ٹولے کو مسترد کرچکی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ پی پی سندھ کی عوام اور سیاست پر رحم کھائے، پورا سندھ پیپلزپارٹی کیخلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا کہ بلاول سندھ کی عوام کی آواز دبانے کیلئے کسان مارچ کھیل رہے ہیں، پی پی کو اگلے الیکشن میں سندھ سے بھی شکست نظر آرہی ہے اس لیے اس طرح کے حربوں پر اتر آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version