Advertisement

پنجاب کی بڑی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے 130 ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد: پنجاب کی بڑی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے 130 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے بڑی شاہراہوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف بڑے شہر 535 کلومیٹر طویل دو روئیہ کیرج ویز سے منسلک کئے جائیں گے۔

اجلاس میں ‏پنجاب کی 16 تحصیلوں کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ‏کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے 4 کا نظرثانی شدہ منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے جبکہ کے 4 منصوبہ 126 ارب روپے میں مکمل ہوسکے گا اور منصوبے سے کراچی کو 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت کراچی کو 100 کلومیٹر دور کینجھر جھیل سے پانی کی سپلائی ممکن ہوسکے گی۔

Advertisement

علاوہ ازیں اجلاس میں کھاریاں راولپنڈی موٹر وے 96 ارب کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت 96 ارب کی لاگت سے 4 لین کی 117.20 کلومیٹر طویل موٹر وے 30 ماہ میں مکمل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version