Advertisement

افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئےمنظم کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ کی ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات،افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس مو قع پرآرمی چیف نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی و برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران ٹالنے کے لیے عالمی امداد کے فوری میکنزم کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات نہایت اہم ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق مشیر سعودی وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version