Advertisement

ملتان ایئرپورٹ پر 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ملتان ایئرپورٹ  پر 2 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی پرواز سےایئرپورٹ آنے والے 2 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ دونوں مسافروں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بہاولپور جبکہ دوسرا مسافر مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ  دونوں مسافروں کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق  کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح  20.22فیصد تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  1350کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1223کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 9 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ 158مریض  کی حالت تشویشناک جبکہ 17مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومیکرون ہیں ، شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح   4.70 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 13 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version