کیا انڈے اب کیاریوں میں اگنے لگے ہیں؟

کیاانڈوں میں جیناتی تبدیلی نے انہیں پودا بنادیا ہے؟ یہ بات سن کر آپ یقیناً حیرت کا اظہار کر رہیں ہوں گے۔
انسان شہرت حاصل کرنے کے کسے بھی حد تک جاسکتا ہے اور آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے اس کا حصول بہت آسان ہے۔
دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیومقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس طرح یہ ویڈیو سادہ لوح انسانوں کو گمراہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی مشہور ہورہی ہے جس میں مرغی کے انڈوں کو چھوٹی چھوٹی کیاریوں میں پودوں کی صورت میں اگتے ہوئے دکھایاگیا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بنانے والوں نے ایک کھیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے انڈوں کا کھیت قراردیا ہے۔ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب انڈوں کو پودوں کی صورت میں بھی اگایا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جھوٹ اورغلط بیانی پر مبنی ہے جس میں انڈوں اور پودوں کے درمیان تعلق بتایا جارہا ہے۔ اس ویڈیومیں جو کھیت میں دکھایا گیا ہے وہ سفید بیگن کا کھیت ہے۔
تاہم آپ یہ سوچ رہیں ہوں گے کہ ویڈیو میں انڈہ توڑ بھی دکھایا گیا ہے تووہ انڈا اصلی تو ضرور ہے لیکن اسے کسی گلو، ایلفی یا گوند کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔
لہذا صارفین کو چاہئے کہ سوشل میڈیا پر موجود اس طرح کی جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیو کو دیکھنے اورشیئر کرنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

