Advertisement

عثمان بزدار صوبے کےلئے”سیکیورٹی رسک“ قرار

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو صوبے کےلئے ”سیکیورٹی رسک“ قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اول نمبر پر آگیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی،ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوں تک محدود ہے،عثمان بزدار ہر واقعے پر نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں،عثمان بزدار کا آفس شاید غائبانہ طور پر واقعات کا نوٹس لے کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں
لاہور سے چار لڑکیاں اغواءہوئی آج لاہور میں چار لوگ قتل کردیے گئے ہیں،دس دن قبل کاہنہ میں میاں بیوی کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ عمران خان نے پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version