Advertisement

پیپلز پارٹی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، علی زیدی

علی زیدی

علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے۔

شاہ رخ جتوئی کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے  بیان میں کہا کہ سندھ کی جیلیں مافیا کے حوالے ہیں، دہشت گردی اور قتل کے مجرموں کو عیاشیاں کرانے پر وزیر اعلی سندھ جواب دہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں، مجرم پیسہ دیکر کچھ بھی کرا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں چیف جسٹس کے حکم پر پکڑے جانے والے شرجیل میمن کو چھوڑ دیا جائے، اس سے بڑا مذاق کیا ہوسکتا ہے اور جہاں مجرموں کے ساتھ ڈاکٹر بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں وہ صوبہ کیسے ترقی کرسکتا ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ بھی جلدی جیل جانے والے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version