Advertisement

اداکارہ حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میدی اپر وائرل ہوگئیں۔

 حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک ویڈیو  بیان میں حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ  کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں  میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی۔

ویڈیو پیغام میں حریم کا کہناتھا کہ  جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور  رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انھوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔

 ٹک ٹاکر نے کہا کہ  عمران خان سے  ہم مایوس ہوئے ہیں، ناامید ہوئے ہیں لیکن ابھی بھی ایک امید ہے کہ شاید کوئی ایسا وزیراعظم آئے جو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائے۔

حریم نے مزید کہا  کہ لیکن اسی طرح اگر ہم بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کے پیچھے پڑے رہے اور بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو ہم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔

Advertisement

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات اداروں کی تحقیق کی ہے تو بے شک تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی اس کے بعد اور چیزیں واضح ہو جائیں گی کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود شخص نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ساری رقم جو حریم کی ویڈیو میں موجود ہے وہ ان کی ہے اور  وہ منی ایکسچینج کا کام کرتے ہیں جب کہ ان کا تمام پیسہ قانونی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے کے حرکت میں آنے پر ٹک ٹاکر اب اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version