پولیس آپریشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

کراچی پولیس
حیدرآباد پولیس آپریشن کے دعوے دھرے رہ گئے کچی شراب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے علاقے میں کچی شراب پینے والوں کی اموات میں اضافے کا امکان ہے، 4 افراد کا تعلق ٹن ڈوجام اور 1 کا تعلق کیسانہ موری سے ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچی شراب سے جاں بحق افراد نے کیسانہ موری سے شراب خریدی، 2 افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کچی شراب کے باعث چند سال قبل بھی 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایس ایس پی ساجد امیر نے ایک بار پھر کچی شراب کا نوٹس لے کر کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد کے قصبے ٹنڈو جام میں کچی شراب پینے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عرفان، حامد، اور عارف شامل ہیں، جاں بحق افراد میں شامل عارف اور حامد نشے کے عادی تھے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تیسرے شخص عرفان کی موت کی وجوہات کا پتہ چلایا جا رہا ہے، جاں بحق افراد کی تدفین بغیر کسی پولیس کارروائی کردی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے بنا پر ہی کچی شراب سے اموات کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

