Advertisement

آرنلڈ شوارزنیگر کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار

مشہور زمانہ ہالی وُڈ فلم “ٹرمینیٹر” کے اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی گاڑی ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

74 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر کی ایس یو وی برنٹ ووڈ، کیلیفورنیا میں شام 5 بجے ایک سرخ پریئس سے ٹکرا گئی اور کئی پلٹیا کھاتی ہوئی دور جاگری۔

لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ برنٹ ووڈ میں جمعہ کی سہ پہر آرنلڈ کی کو گاڑی کو پیش آیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ سن سیٹ بلیوارڈ اور ایلن فورڈ ایونیو پر شام 4.15 بجے کے قریب چار کاریں اس حادثے کا شکار بنی، جس میں ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Advertisement

پریئس کی خاتون ڈرائیور کے سر پر چوٹ لگی آئی اور انہیں معمولی زخموں کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا ۔

پولیس کے مطابق پریئس ڈرائیور کے سن سیٹ بلیوارڈ پر یو ٹرن لینے کی کوشش کے دوران تصادم ہوا۔

ایک عینی شاہد نے مبینہ طور پر آرنلڈ کے گھر سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر پیش آنے والے اس حادثے کو “فلم کے اسٹنٹ کی طرح” قرار دیا۔

آرنلڈ، جنہوں نے 2003 سے 2011 تک کیلیفورنیا کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں، کو جائے وقوعہ پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے تصاویر میں دیکھا گیا۔

حادثے کے بعد آرنلڈ ٹھیک نظر آئے اور زخمی ڈرائیور کے بارے میں فکر مند تھے۔ آرنلڈ زخمی خاتون کو ذاتی طور پر چیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Advertisement

تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایس یو وی آرنلڈ چلا رہے تھے یا کوئی اور۔

پولیس نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ حادثے میں ملوث افراد نے شراب یا منشیات کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ آرنلڈ کو 2012 میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں ملوث ہونے کے بعد ہونٹ پر 15 ٹانکے لگے تھے۔

حادثے کے وقت اداکار اپنی ہارلے ڈیوڈسن پر سوار تھے، جبکہ اس وقت ان کا 12 سالہ بیٹا سائیڈ کار میں تھا۔

جائے وقوعہ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار جیسن لی نے کہا کہ جب ایک گاڑی ڈرائیو وے سے پیچھے ہٹی تو آرنلڈ اپنی موٹرسائیکل کو وقت پر نہیں روک سکے۔

Advertisement

لی نے کہا کہ جوڑے کو صرف کٹ اور زخم آئے اور دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے اس حادثے کو “معمولی ٹریفک تصادم” اور “نسبتاً کم رفتار کا تصادم” قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version