بلال یاسین فائرنگ کیس میں بڑی پیشرفت؛ ماسٹر مائنڈ کے دبئی سے ریڈ وارنٹ جاری

(ن) لیگ کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کا ماسٹر میاں وکی کے دبئی سے گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری ہوگئے۔
(ن) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، بلال یاسین پر حملہ کا ماسٹر میاں وکی کے دبئی سے گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے گئے، وزارتِ خارجہ نے دبئی کی وزارت خارجہ کو میاں وکی کے ریڈ وارنٹ بھجوا دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی وزارت خارجہ کو ماسٹر مائنڈ میاں وکی کے ریڈ وارنٹ موصول ہوگئے، دبئی میں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
یاد رہے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں خفیہ آپریشن کے دوران بلال یاسین پر حملہ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے شاہدرہ میں خفیہ آپریشن کیا پولیس نے دس مقامات پر چھاپے مارے، بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی تلاش کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی تھیں، سہولت کار ساجد اور فخر عالم اسلحہ ڈیلر کو بھی پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا تھا۔
پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ واقعے میں انڈرورلڈ کے دبئی میں بیٹھے افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈرورلڈ لاہور میں بیٹھے مختلف شوٹرز کے ساتھ مختلف ایپس کے ذریعے رابطہ کر کہ اسائنمنٹ دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اسلحہ ڈیلر سے پستول خریدنے والے شخص کا بول نیوز نے پتا لگایا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ساجد عرف گرما نے اسلحہ بیچنے والے سے پستول خریدا تھا۔ مبینہ سہولت کار وقوعہ کے بعد سے انڈر گراؤنڈ ہو چکا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک ریکارڈ یافتہ ملزم محسن عرف ملو بھی واقعے میں ملوث ہے۔ ساجد گرما نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی تھیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایم پی اے بلال یاسین کو لاہور میں موہنی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

