Advertisement

ماضی میں نمائندگی کرنے والوں نے کراچی کا سودا کیا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان 

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ ماضی میں نمائندگی کرنے والوں نے کراچی کا سودا کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوامی تحریک چلاتے ہیں قومیت کی نہیں ،ہم سندھ کیلئے آواز اٹھارہےہیں ،اپنے حق کیلئے نکلنا ہم پرلازم ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی نے کیا دشمنی کی ہے،اس کوکیوں حقوق سےمحروم کردیاجاتاہے،بلدیاتی قانون میں جو اختیارات سلب کیے ہیں ان کو واپس لیاجائے،سندھ حکومت نے کراچی سے اس کا آئینی حق چھین لیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مظاہرے اوردھرنا دینا جمہوری عمل کا طریقہ کار ہے، سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں اس کو سندھی مہاجر مسئلہ بنادیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیراتی طور پر80 بسیں دے دیں ، سندھ حکومت نے تمام اداروں کو اپنے ماتحت کردیا ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ عوام کے ٹیکسز کا ہوتا ہے،کراچی میگا سٹی ہے،ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی 14 سال سےمسلسل حکومت میں ہے،ان کی کیاکارکردگی ہے،کراچی کے لوگ کہتے ہیں ہمیں حقوق کیوں نہیں ملتے ،صوبائی حکومت ریونیو اور ٹیکس لیتی ہے، دینےکیلئے کچھ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچیکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کراچی کو چار چاند لگادیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version