Advertisement

روسی افواج یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں، امریکہ کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی افواج کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں۔

امریکی  صدارتی ترجمان جین ساکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

جین ساکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کی حالیہ صورت حال پر غور کیا۔

ساکی نے بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین اور جرمنی کا جلد ہی دورہ کریں گے جن میں وہ  روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کو کم کروانے کی کوشش کریں گے۔

 ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز بلنکن نے روسی ہم منصب سرگی لاوروف سے رابطہ  کیا جس میں  جنیوا میں ایک ملاقات کرنے پر مطابقت طے کی گئی ۔

Advertisement

 جین ساکی نے کہا کہ یوکرین۔روس سرحد پر لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے ذمے دار روسی صدر پوٹین ہیں۔،یہ صورت حال کافی خطرناک ہے اور خطرہ ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے.

بلنکن جنیوا میں کی جانے والی ملاقات میں اس موضوع کو سفارتی کوششوں سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے۔ مگر ہم اتنا بتا دیں کہ  یوکرین پر حملے کے نتیجے میں سخت اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہں جن کی ذمہ داری روسیوں اور صد رپوٹن پر پوگی.

ساکی نے مزید کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی صورت میں تمام متبادلات میز پر ہیں جبکہ اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے یورپی اتحادیوں  سے بھی قریبی رابطے میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version