Advertisement

آئی جی پنجاب کا پولیس افسران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ایکشن لینےکا فیصلہ

آئی جی پنجاب سردارعلی خان

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس اہلکار و افسران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی جی راؤ سردار علی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں عوامی شکایات پر محکمہ پولیس کے رسپانس اور ایکشن کو مزید موثر بنانے کے بارے میں اجلاس ہوا۔

آئی جی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کا آئی جی پنجاب خود ہفتہ وار جائزہ لیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آر میں تاخیر یا نہ اندراج کرنے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جن اضلاع سے شہریوں کی ایف آئی آر کے اندراج نہ ہونے یا بلا وجہ تاخیر کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

راؤ سردار علی نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانولہ سمیت دیگر شہروں کے فیلڈ افسران سے جواب طلب کیا جائے گا۔

انکا کہنا ہے کہ اہلکار و افسران کے کرپشن میں ملوث ہونے پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کی جائے گی اور 1787 پر آنے والی شکایات پر ایکشن لینے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات مقررہ وقت پر حل کی جائے اور 1787 آئی جی کمپلینٹ سیل کو مزید موثر بنانے کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتیاں جلد مکمل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی آفس کی کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسئلے کے مکمل ازالے تک شکایت داخل دفتر نہ کی جائے۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاونٹبیلیٹی برانچ کو تھانوں اور دفاتر میں اچانک دورے اور خفیہ انسپکشن کرنے کا حکم دیا ہے۔

راؤ سردار علی نے مزید کہا کہ تمام انکوائریز مکمل شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ مکمل کی جائیں اور کرپٹ عناصر کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اجلاس میں ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹبیلی برانچ ، اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version