Advertisement

عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں اسلم غوری ، مولانا امجد خان ، مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان  سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سیکورٹنی کمیٹی کی رپورٹ ہم سب کے لئے چشم کشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمشن سے 53 اکاؤنٹس کو چھپایا ، بیرون ممالک سے کئی مشتبہ اداروں اور افراد کی طرف سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی ، رپورٹ میں اس فنڈنگ میں خردبرد کے اشارے بھی انتہائی خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران اب  انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے ، پہلے اس اہم مقدمے کو نمٹانے میں غیرمعمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات پیدا کئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اساسی رکن اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے ، پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں ، اپنے ملک سے وفاداری اور پی ٹی آئی کے کارکنوں  کی درست رہنمائی کا فریضہ نہایت دلیری اور جانفشانی سے ادا کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وقت نے ہمارے موقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے ، اسے ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں ، ان کا ساڑھے تین سالہ دور اس قوم کے مستقبل پہ تباہ کن اثرات ڈال گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ملکی اداروں کو بھی قومی سلامتی کو درپیش خطرات بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے ، قوم کو بتایا جائے مغرب و مشرق کے کن افراد اور کن تنظیموں نے پی ٹی آئی کو مالی مدد دیکر کون کون سے مقاصد حاصل کئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version