Advertisement

سپریم کورٹ کا کیس کی تیاری نہ کر کے آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر اظہارِ برہمی

سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

چیف جسٹس آف پاکستان نے اٹارنی جنرل کو نئے ڈپٹی اٹارنی کا بندوبست کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سروس میٹر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کیس کی تیاری کرکے نہ آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل جنرل نایاب گردیزی پراظہارِ برہمی کرتے ہوئے مکالمے میں کہا کہ آپ کس بات کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے عدالت سے کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے التوا کی درخواست کی وجہ سے کیس کی تیاری نہیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ التواء کی درخواست سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے۔

ریماکرکس میں جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا اس طرح بچگانہ انداز سے آپ کام کرتے ہیں؟ کیا ہم التواء کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کے اہل نہیں ہیں۔  ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیر تیاری کے عدالت آئے

چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ عدالتی معاونت کیلئے نئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا بندوبست کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version