Advertisement

ایف اے ٹی ایف کا نیا مطالبہ: جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

 ذرائع کے مطابق نادرا نے ایسے کاروباریوں کی اپ ڈیٹڈ تفصیل ایف بی آر کو فراہم کردی۔

ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کرنے اور ٹیکس میں جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔

Advertisement

نادرا نے نئے سسٹم کے ذریعے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تفصیل حاصل کی، یہ تفصیل منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کے لیئے استعمال کی جارہی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس بنانے والے بینک حکام کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔

سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیئے جعلی کارڈ استعمال کرنے والوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں گی، جعلی کارڈ پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور امپورٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کا کھوج بھی لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 2 ماہ میں اس ضمن میں ڈیٹا کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی کرائی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی امپورٹرز کے نام بھی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے کررکھے ہیں۔

Advertisement

بیرون ملک سے پاکستان رقوم بھجوانے والوں اور وصول کنندگان کے شناختی کارڈز کی بھی سکریننگ کی جائے گی۔

پاکستان سے بیرون ملک رقوم فارن کرنسی میں بھجوانے والوں اور وصول کنندگان کے کارڈز کی سکیننگ بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version