ن لیگ نےروپیہ مستحکم رکھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا، احسن اقبال کا طنز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا اپنے ایک طنزیہ پیغام میں کہنا ہے کہ حکومتی مشیروں کے مطابق (ن) لیگ نے 5 سالوں میں روپیہ مستحکم رکھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2013 میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 231 بلین ڈالرز تھی جو 2018 میں 315 بلین ڈالرز ہو گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہی ٹی آئی کی نام نہاد مارکیٹ ریٹ پالیسی کے نتیجہ میںجی ڈی پی سکڑ کر 2021 میں 280 بلین ڈالرز ہو گئی، کس نے نقصان پہنچایا؟
احسن اقبال نے مزید لکھا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں میرے اعتراض اٹھانے پر پہلے تسلیم کیا گیا کہ گورنر، ڈپٹی گورنر اور ممبرز بورڈ اسٹیٹ بینک پاکستانی شہری ہی ہوں گے، مگر بعد میں ڈپٹی گورنرز اور ممبرز بورڈ کے لئے یہ شرط ختم کر دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرز اور ممبرز بورڈ اب غیر ملکی شہری بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ نئے SBP قانون میں قطعیت سے پابندی لگا دی گئی ہے کہ بینک حکومت کو قرضہ نہیں دے سکے گا، یوں حکومت کو مکمل طور پہ کمرشل بینکوں کا محتاج بنا دیا گیا ہے، جو اس قانون کے بعد اب منہ مانگے داموں پر حکومت کو قرضہ دیں گے اور بلیک میل کر سکیں گے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ ہر مرکزی بینک lender of last resort ہوتا ہے، نئے قانون کے لیے کہا گیا کہ بورڈ آف ڈارئیکٹرز اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ کی نگرانی کرے گا، مگر جب بینک کا چیف ایگزیکٹو جو گورنر ہے وہ ہی بورڈ کا چئرمین بھی ہوگا تو بورڈ کس طرح کی بینک کی انتظامی نگرانی کرے گا؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنرز، ڈپٹی گورنرز اور ممبرز بورڈ کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کی کر دی گئی جس میں مزید 5 سال کی توسیع ہو سکتی ہے، مگر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی چئرمین کی مدت ملازمت 4 سال سے گھٹا کر 2 سال کر دی گئی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟۔
احسن اقبال نے اپنے پیغام میں بتایا کہ کمیٹی میں میرے اعتراض پہ تسلیم کیا گیا کہ گورنر، ڈپٹی گورنرز اور ممبرز بورڈ پر پابندی ہو گی کہ وہ آفس چھوڑنے کے بعد 2 برس کسی ایسے ادارے میں ملازمت نہیں کریں گے جس سے مالیاتی معاملہ طے کرتے رہے ہوں یا نگرانی کرتے رہے ہوں، اب ہوشیاری سے negotiate اڑا دیا گیا، یعنیآئی ایم ایف کی نوکری پکّی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

