Advertisement

یاسرہ رضوی کی تصویر نے مداحوں کو تجسّس میں مبتلا کردیا

پاکستانی شوبز کی پسندیدہ ترین اداکارہ اور شاعرہ یاسرہ رضوی کی ایک تصویر نے ان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

یاسرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں انہیں متعدد پیکنگ کارٹنز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ و شاعرہ کہیں جانے کی تیاری میں ہیں اور سامان باندھ رہی ہیں۔

تصویر کے کپشن میں یاسرہ نے لکھا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ جسمانی طور پر، جذباتی طور پر، ذہنی طور پر اور جغرافیائی طور پر حرکت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حرکت کرنے کا مطلب ہے عمل، اور اعمال سے چیزیں بنتی ہیں۔

Advertisement

یاسرہ نے اپنے اس شاعرانہ طرز گفتگو والے کیپشن میں لکھا کہ کبھی صوفے سے صرف اپنے کولہے کو ہلانا ہی کام کر جاتا ہے، جبکہ کبھی اس میں ڈبوں کی پیکنگ لگتی ہے۔ بہت سارے ڈبے۔

واضح رہے کہ یاسرہ رضوہ اپنی بے مثال اداکاری اور بے باک شاعری کے لیے کافی مشہور ہیں۔

Advertisement

گزشتہ برس اآن کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، تاہم انہوں نےسختی سے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

یاسرہ نے کہا تھا کہ میں سوچتی ہوں کیا لوگ سوشل میڈیا آنے کے بعد سے ان باتوں کی پیش گوئی اتنی آسانی سے کرنے لگے ہیں یا ہم ہمیشہ سے ہی غیر معمولی شادیوں کے ٹوٹنے کے انتظار میں رہتے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ کہا تھا  کہ اگر وہ ناپختہ خواتین کی طرح سوشل میڈیا پر ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر نہیں کرتیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version