نان اسٹک برتنوں کو طویل عرصے تک قابل استعمال رکھنے کا محفوظ طریقہ

ایک زمانہ تھا کہ کھانا مٹی کے برتنوں میں پکایا جاتا تھا پھردھات کے برتنوں نے بارچی خانہ کا رخ کیا اور پیتل کے برتنوں میں کھانا پکایا جانے لگا اور خراب ہونے پر ان پر قلعی کی جاتی تھی۔ اس کے ساتھ اسٹیل اور سلور بھی اس میدان میں آگئے۔
ان تمام برتنوں میں ایک خامی ہے کہ ان میں کھانا بنانے کے لئے تیل کی مقدار زیادہ استعمال کی جاتی ہے اورکھانا لگنے کاڈررہتا ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے اسی لئے اب ایسے برتنوں کی ضرورت محسوس کی جانے لگی جس میں کھانا کم تیل میں پکایا جاسکے اسی لئے نان اسٹک برتنوں کے خٰیال نے جنم لیا۔
نان اسٹک برتن عموماً سلور سے تیار کئے جاتے ہیں اوران پر ایک کوڈنگ یا بھوری یا سیاہ تہہ لگائی جاتی ہے جس سے کھانا کم تیل میں تیار ہوتا ہے اور لگنے کا ڈر بھی نہیں رہتا۔ لیکن ان برتنوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی صفائی ہے۔
نان اسٹک برنتوں کودھونے میں اگر احتیاط نہ کی جائے تو یہ کوڈنگ اتر جاتی ہے، جس کے بعد یہ طویل عرصے تک قابل استعمال نہیں رہتے۔ اسی لئے آج نان اسٹک برتنوں کو دھونے کا بہترین طریقہ بتا رہیں ہیں جسے اپنا کر آپ ان برتنوں کو لمبے عرصے تک استعمال کرسکتے ہیں۔
نان اسٹک برتن کو دھونے کا صحیح طریقہ
اس طرح کے برتنوں کو دھونے کے لئے فوم استعمال کریں اور ہلکے ہاتھ سے صفائی کریں، اس کے لئے نرم دندانوں والا ٹوتھ برش بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ اگر ان برتنوں پراستعمال سے قبل اور بعد میں تیل کی ایک ہلکی سی تہہ لگائی دی جائے تو یہ نان اسٹک تہہ کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔
برتن جل جائے
نان اسٹک برتن عموماً جلنے سے محفوظ رہتے ہیں لیکن اگر کسی جگہ سے کوڈنگ اتر جائے تو کھانا لگ جاتا ہے، ایسی صورت میں برتن کو رگڑ نے سے گریز کریں بلکہ اس میں پانی ڈال کر دو چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور پانی کو ابال لیں، پھر نرم فوم سے صاف کر لیں۔
اگر کھانا زیادہ لگ گیا ہوتو برتن میں پانی ڈال کر کئی گھنٹوں تک چھوڑ دیں یہ نرم ہوکر خود ہی نکل جائے گی۔
اگر برتن زیادہ استعمال میں نہیں آتے تو ان پرکسی کپڑے کو تیل اور نمک ملے آمیزے میں ڈبو پھیریں، اس طرح ان کی چمک ماند نہیں پڑے گی۔
لکڑی کے چمچ
نان اسٹک برتنوں پر ایک کوڈنگ کی تہہ ہوتی ہے جو اسٹیل یا سلور کے چمچ سے اتر سکتی ہے اس لئے ایسے برتنوں میں کھانا پکانے کے دوران لکڑی کے چمچ استعمال کریں۔
آنچ دھیمی رکھیں
ان برتنوں میں کھانا ہمیشہ دھیمی آنچ پر پکانا چاہئے، اور کھانا پکانے کے بعد برتنوں کو دھو کر رکھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

