Advertisement

پانچ سال سے معذور شخص کورونا ویکسین لگوا کر چلنے اور بولنے لگا

پانچ سال قبل ایک حادثے کے بعد چلنے یا بات کرنے سے قاصر رہ جانے والے ایک شخص نے پانچ سالوں میں پہلی بار اپنی ٹانگوں اور آواز کا استعمال کر کے ڈاکٹرز کو حیران کر دیا ہے، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ “معجزہ” کووِڈ ویکسین کی بدولت ہے۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا 55  سالہ دلارچند مندا کی ریڑھ کی ہڈی ایک کار حادثے میں بری طرح متاثر ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے وہ پانچ سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے اور بولنے کے قابل بھی نہیں تھے۔

مندا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین دیے جانے کے صرف ایک دن بعد وہ اپنی ٹانگوں کو محسوس کرنے لگے اور چھڑی کے سہارے تھوڑا بہت چلنے پھرنے کے قابل بھی ہوگئے۔

سلگڈیہ، بھارت سے تعلق رکھنے والے دلار چند نے کہا کہ “یہ ویکسین لے کر خوشی ہوئی۔ میں 4 جنوری کو ویکسین لینے کے بعد اپنی ٹانگیں ہلا سکتا ہوں۔ میری آواز واپس آئی ہے اور میرے پاؤں بھی ہل رہے ہیں۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دلار چند مبینہ طور پر پانچ سال قبل کار حادثے کے بعد پہلی بار اپنے پیروں پر چل رہے ہیں اور واکنگ اسٹک کی مدد سے گھوم رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا دعویٰ ہے کہ کورونا ویکسین کی وجہ سے ان کی چلنے کی صلاحیت واپس آگئی ہے۔

اس وقعے نے مقامی طبی ماہرین کو “حیرت” سے دوچار کیا ہوا ہے، جنہوں نے دلار چند کے مشاہدے کے لیے ایک ٹیم کو بلایا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر کمار کا کہنا ہے کہ “وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں، اور اب سائنس دانوں کو اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version