Advertisement

پاکستان سپر لیگ کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار و دیگر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر شاہین آفریدی اور عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ میری نیک تمنائیں پی ایس ایل سیزن 7 کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے۔

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی، اور اس پروگرام کے تحت سامنے آنے والے نئے فاسٹ بالر محمد زاہد کے بارے میں بتایا، محمد زاہد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

نئے فاسٹ بالر محمد زاہد کو کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے سیالکوٹ میں جاری پروگرام میں منتخب کیا گیا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تحت نئے ٹیلنٹ کی تلاش پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے اور امید ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 میں بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران کامیاب جوان کے نئے ٹیلنٹ کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version