Advertisement

ہم پورے شہر کو پھولوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم پورے شہر کو پھولوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر میں تین روزہ میری گولڈ فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میری گولڈ موسم سرما کا پھول ہے اور شہری اسے بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فریئر ہال میں ہونے والے میری گولڈ فیسٹیول کو لاکھوں شہریوں نے پسند کیا اور اس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں اس فیسٹیول کا مقصد قریب کے علاقوں کے لیے پھولوں کی نمائش کی سہولت مہیا کرنا ہے، شہری اپنی فیملی کے ممبران کے ساتھ میری گولڈ فیسٹیول میں شرکت کریں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں مزید جانوروں کا اضافہ کیا جائے گا اور اسے مزید بہتر کریں گے کیونکہ کراچی چڑیا گھر شہریوں کے لیے ایک بہترین تفریح گاہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version