شہریوں کو صحت کارڈ کس طرح ملے گا اور اس کے ذریعے کونسی بیماریوں کا علاج ہو سکتاہے ؟ تفصیلات جاری

پنجاب کے شہریوں کو صحت کارڈ کس طرح ملے گا اور اس کے ذریعے کون سی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے ؟ حکومت نےتفصیلات جاری کردیں۔
صحت کارڈ کس طرح ملے گا؟
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے کہا ہےکہ صحت کارڈ کیلئے نادرا میں رجسٹر ہونا لازم ہے۔
پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں صرف گھر کے سربراہ کو ملے گا، جس پر وہ اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کروا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا، صحت کارڈ پر10 لاکھ تک علاج کی سہولت دی جارہی ہے،شہری صحت کارڈ میں اپنے اہل خانہ کا اندراج کروائیں،پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا ترجیح ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہناتھا کہ کارڈ بنوانے کیلئے نادرا میں بچوں کا اندراج ہونا ضروری ہے ، نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا ، صحت کارڈ کیلئے نادرا کے دفتر سے رابطہ کیا جائے ، جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائیں ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ سہولت کیلئے ہم نے ایپ بنا دی ہے ، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ بنائی گئی ہے۔
صحت کارڈ سےکونسی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے ؟
وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ صحت کارڈ کا استعمال ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا ، صحت کارڈ کے ذریعے آپ امراض قلب، ذیابیطس ، گردو ں کی بیماریاں ، سرطان ، حادثات کے دوران لگنے والی چوٹوں کا علاج ،اعصابی نظام کاعلاج ، تھیلیسیمیا ، حمل اور زچگی سمیت دیگر معاملات جن کیلئے ہسپتال میں داخل ہونا ضروری ہے ، ان تمام کا علاج کروا سکتے ہیں۔
‘صحت کارڈ کی بدولت عوام کے علاج معالجے کا خرچ اب حکومت اٹھا رہی ہے ’
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اپوزیشن نے عوام کا کبھی نہیں سوچاتھا، اپوزیشن کو صحت کارڈ کی سوچ نہیں آئی توتنقید نہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ اومیکرون سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر ضروری ہے، پنجاب میں 58 اومیکرون کے کیسز ہیں ، اومیکرون کی شرح پنجاب میں ایک اورلاہور میں 3.8 فیصد ہے، اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے
انہوں نے بتایاکہ ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت لےلئے ایک ڈیسک بنایا ہے، پنجاب میں 31 مارچ تک صحت کارڈ ہر ضلع کو دے دیئے جائیں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ امیر غریب سب کے لیے ضروری ہے، پچھلے سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

