Advertisement

‘ایک اور دن ایک اور کامیابی، تمام جماعتیں ملکر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں’

فواد چوہدری

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہاکہ الحمدللّٰہ ایک اور دن ایک اور کامیابی۔

انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی رائے شماری میں مجموعی طور پر 85 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 43 ووٹ بل کی حمایت جبکہ 42 ووٹ بل کی مخالفت میں کاسٹ کیے گئے۔

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائز کا گھراؤ کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دی جبکہ اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی ووٹنگ چیلنج کرتے ہوئے ری کاؤنٹ ری کاؤنٹ کی نعرے بازی بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version