Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس، پراسیکیوٹر کو اسکروٹنی مکمل کرنے کے لیے تین دن کی مہلت

ناظم جوکھیو قتل کیس

ناظم جوکھیو قتل کیس

ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نےپراسیکیوٹر کو اسکروٹنی مکمل کرنے کے لیے تین روز کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکراچی کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ چالان پراسیکیوشن آفس میں اسکروٹنی کے لئے جمع کروادیا گیا ہے۔

مدعی وکیل نے کہا کہ مقدمہ کو چارماہ ہوچکے ہیں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ پراسیکیوشن میں پیش کردہ چالان میں سقم پایا گیا ہے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے اسکروٹنی کے لیے وقت درکار ہے۔

Advertisement

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چالان میں نامزد تمام ملزمان کا کردار واضح نہیں ہے۔ چالان میں سقم کو دور کرنے کے لئے وقت دیا جائے۔

عدالت نے اسکروٹنی نوٹ کے ہمراہ آئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسکروٹنی مکمل کرنے کے لیے تین روز کا وقت دے دیا

جیل حکام کی جانب سے ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان کو پیش کیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر ناظم جوکھیو قتل کیس کے سلسلے میں مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ سے ہمدردی میں وکلا اورسول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے نے ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو سزا دو اورقاتل قاتل جام اویس کے نعرے لگائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version