Advertisement

اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی کی کارروائی

اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم عدنان عزیز کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 15 جنوری کو کھنہ سروس روڈ پر ایک ٹیکسی چھیننے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی کے بروقت ریسپانس سے ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا، ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار پرویز انور زخمی ہوگیا تھا، ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ چن پیر بادشاہ دربار کے ملحقہ قبرستان میں موجود تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کر کے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ملزم گرفتار جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version