Advertisement

کسی کے مطالبے پرتوہینِ عدالت کی کارروائی نہیں کی جاسکتی، اسلام آبادہائیکورٹ

مریم،ثاقب نثار،شاہدخاقان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کسی کے مطالبے پرتوہینِ عدالت کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کے معاملے پر نائب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔

Advertisement

مقامی وکیل نےعدالت میں سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ درخواست گزار نہیں بتا سکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ کسی کے مطالبے پرتوہینِ عدالت کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version