Advertisement

پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنرعزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔

وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے اتفاق کیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں ، معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ، باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں ، برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں ، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ہیں۔

Advertisement

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات انتہائی دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں ، پاکستان کی افغانستان کے معاملے میں غیرملکی اور افغان شہریوں کے انخلاء میں معاونت قابل ستائش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
Next Article
Exit mobile version