Advertisement

کراچی کے شہریوں کو میسر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مافیا سے برداشت نہیں ہورہا، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو میسر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مافیا سے برداشت نہیں ہو رہا۔

گرین لائن بس سروس پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ گرین لائن کے کچھ اسٹیشنز پر پتھراؤ کی اطلاعات تشویشناک ہیں، کراچی کے شہریوں کو میسر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مافیا سے برداشت نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہالیان کراچی شر پسند عناصر کے عزائم ناکام بنائیں، گرین لائن کی حفاظت کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے، کراچی کے شہری گرین لائن کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کا خیال رکھیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے مزید کہا کہ شہر کو بدحال کرنے کے ذمہ دار عناصر اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر آ گیا، گرین لائن پر پتھر برسا دیئے گئے، نامعلوم افراد کی جانب سے گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے واقعات نمائش سے سرجانی کے درمیان چار مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعات پر ضلع وسطی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے معاملے پر پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور ان واقعات پر مختلف پہلوؤں سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

پتھر برسانے کے واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

گرین لائن منصوبے میں نصب نو سو کیمروں، ڈھائی سو سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعوی بھی کھوکلا نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹے ہیں۔ پیڈ اسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان واقعات میں مسافر محفوظ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version