Advertisement

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھی ہیں۔

اداکارہ کی بیٹی انیا نے اپنے نکاح کے موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر نے بھی اس موقع پر سفید لباس کا انتخاب کیا۔

Advertisement

اس تقریب کے موقع پر مخلتف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ علی حمزہ بلوچ پاکستان کے معروف آن لائن فٹنس ادارے گیٹ فِٹ ایتھلیٹک کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔

گزشتہ سال جولائی میں شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور علی حمزہ بلوچ کی منگنی ہوئی تھی۔

منگنی کی تصاویر انیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی تھیں۔

 

Advertisement

انیا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ شگفتہ اعجاز کے ہمراہ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی ماں کے گلے لگی ہوئی تھیں۔

Advertisement

شئیر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انیا نے شگفتہ اعجاز کو اپنا دِل اور  بیسٹ فرینڈ قرار دیتے ہوئے اپنی لازوال محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version