Advertisement

ویکسینیشن اور ماسک کے استعمال سے اومیکرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہے، راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن اور ماسک کے استعمال سے اومیکرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہے۔

وزیر قانون کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سپیشل اسسٹنٹ حسان خاور، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ ،اور سیکرٹری انفارمیشن سمیت متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا مثبت آنے کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس پر وزیر قانون سمیت کمیٹی نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب بھر میں 50 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، جنوری کے اختتام تک 60 فیصد تک عوام ویکسینیشن لگوا چکے ہوں گے۔

Advertisement

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویکسینیشن کی تعداد میں اضافہ کریں، جن اضلاع میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا وہاں مجبورا پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرلیا ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ ویکسینیشن اور ماسک کے استعمال سے اومیکرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، آفسسز اور بازار سمیت تمام عوامی مقامات ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version