Advertisement

پاکستان سے بیرون ملک جاتے ہوئے آپ کتنی کرنسی لے جاسکتے ہیں؟

پاکستان سے بیرون ملک جاتے ہوئے 10 ہزار ڈالرز یا اُس کے برابر کوئی بھی غیر ملکی کرنسی لے جائی جاسکتی ہے۔

پاکستانی قانون کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانی کرنسی میں 10 ہزار روپے سے زائد کی رقم اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتے ۔

بھارت جانے والے 3 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد کی کرنسی بھی نہیں لے جاسکتے۔

واضح رہے کہ متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے پاؤنڈز باہر منتقلی کے الزام میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

حریم شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے، وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی ہیں۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کے بنڈل دکھائے جن کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے لائی ہیں۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔

Advertisement

حریم شاہ کی اس ویڈیو کے بعد حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

حریم شاہ کا  کہنا ہے کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسے ملک سے باہر لاتے ہوئے مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ کہہ سکتے ہیں ،پاکستان میں جو قانون ہے وہ غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کریں گی۔

 اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جو کہ 10 جنوری کو امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version