وزیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خزانہ ڈویژن کی کمیٹی کو مہنگائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی دسمبر 2021 میں 12.3 فیصد جبکہ دسمبر 2020 میں 8 فیصد تھی۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد کمی ہوئی ، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 0.31 فیصد، آلو 0.13 فیصد سستے ہوئے ، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں اور 22 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
چکن کی قیمتوں میں 0.08 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ نے اشیاء کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمیٹی کو گندم اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں گزشتہ پانچ ہفتوں سے مسلسل کمی ہوئی۔
کمیٹی نے ملک میں گندم کی بوائی کی صورتحال پر غور کیا ، چاروں صوبوں کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیاز کی قیمتوں میں تین سال پہلے کی قیمت کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

