Advertisement

قطر ایئرویز کا طیارے کی چھت گلنے پر یورپی کمپنی سے زرتلافی کا مطالبہ

قطر ایئرویز

قطر ایئرویز

قطر ایئرویز نے اپنے طیاروں کی چھت گلنے کے معاملے پر ایئربس کمپنی سے 62 کروڑ ڈالر زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے طیارہ ساز کمپنی ’ایئربس‘ پر برطانوی عدالت میں کیس دائر کیا ہے جس میں A350  طیاروں کی چھت گلنے کے معاملے میں کمپنی سے 61.8 کروڑ ڈالر زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ انکشاف ایک عدالتی دستاویز کے منظرعام پر آنے کے بعد ہوا جب کہ طیارہ ساز کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ وہ بھرپور طریقے سے اس مقدمے میں اپنے موقف کا دفاع کرے گی۔

یورپی کمپنی ایئربس نے کہا کہ ہمیں قطر ایئرویز کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائر ایک قانونی شکایت موصول ہوئی ہے جس میں جہاز کے چند ماڈلز میں اوپری سطح کی خرابی سممیت پینٹ کی شکایات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراونڈ کردیے

Advertisement

قطرایئرویز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ A350  ماڈل کے طیاروں کی چھت میں سوراخ ہونا شروع ہوئے اور جگہ جگہ سے چھت گلنا شروع ہوئی تو ہم نے ایئربس کمپنی سے رابطہ کیا لیکن معاملات حل نہ ہونے کی صورت یورپی کمپنی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

قطر ایئرویز کی جانب سے A350 ماڈل کے طیاروں کا فضائی آپریشن رکنے کی وجہ سے 40 لاکھ ڈالر کا اضافی زرتلافی بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہے قطر ایئرویز نے 2020 میں کورونا وبا کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے اپنے سیکڑوں طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا اور آئندہ دو سال تک انہیں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version