Advertisement

حکومت چینی اور گندم امپورٹ کر کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، شازیہ مری

شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت چینی اور گندم امپورٹ کر کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی کے 342 سے ایوان میں صرف 41 ارکان موجود ہیں۔

شازیہ مری نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی اور گندم امپورٹ کر کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، یوریا کی کمی کے باعث پاکستان فوڈ ان سیکیورٹی کی جانب جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے باوجود کسان کیوں سراپا احتجاج ہیں؟ کیا وجہ ہے یورہا کی تلاش میں کسان دربدر ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، اپنی کابینہ پر نظر دوڑائیں، ملک کے بحرانوں میں ملوث وزرا کو نکال کر اپنی غلطی درست کریں، ایک غریب کی بھینس سینیٹر کے فارم ہاؤس پر جائے تو آئی جی ہٹا دیا جاتا ہے۔

Advertisement

شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں محب وطن لوگ ہیں، واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو تھرپارکر کا بارڈر بھی تعلقات کیلئے کھولا جانا چاہیے، کیا وجہ ہے کہ  قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ سے شیئر تک نہیں کی جاتی؟

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو قومی سلامتی پالیسی میں اسٹیک ہولڈر تک نہیں بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version