Advertisement

شیدا ٹلی کو نوازشریف کی واپسی کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

رانا ثناءاللہ

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی کونواز شریف کی واپسی کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیے۔ وہ جب بھی آئیں گے تاریخ بتائیں گے۔ 

لاہورمیں انسداد منشیات عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو شید ٹلی کہہ کر مخاطب کیا اورکہا کہ شیخ رشید کی باتوں کو کیا سنجیدگی سے لیں، یہ خود خوش آمد کرکرکے نوازشریف کے بوسے لیتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ شیخ رشید کو جب بھی موقع ملتا ہے یہ گھٹیا گفتگو کرتا ہے۔ یہ نوازشریف کا ملک ہے اور وہ تین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں۔ نوازشریف ضرور آئیں گے اور جب بھی آئیں گے وہ خود تاریخ کا اعلان کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ لاہور دھماکے کے وقت وزیراعظم گالم گلوچ بریگیڈ کو لے کر بیٹھے رہے۔ گالیاں دینے کیلئے ان کی بریگیڈ کو کورونا فنڈز سے پیسے دیےجاتے ہیں۔ کورونا فنڈز میں ہونے والی خوردربرد  کے معاملے کو ہم پارلیمنٹ میں اٹھا رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک میں حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحرانی کیفیت میں رہتا ہے۔ صدارتی نظام سے بھلائی ہونی ہوتی تو ملک آگے پہنچ چکا ہوتا۔ 73 کے آئین پر سب متفق ہیں اس سے باہر نکلیں گے تو ملک بحرانی کیفیت میں چلا جائے گا

Advertisement

انھوں نے کہا کہ نظام بدلنے سے نہیں آئین پرعمل کرنے میں ملک کی بہتری ہے۔ ملک میں آئین پرعمل نہیں ہوا۔ موجودہ حکومت میں آئین کو توڑا گیا۔ حکومت کا کسی چیز پردھیان نہیں ہے۔ فروغ نسیم تابوتی ایجنٹ ہیں، ترامیم کر کے من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان میں 35 سال صدارتی نظام رہا، کون سے بھلائی ہوئی۔ اس ملک کا مسئلہ پارلیمانی یا صدارتی نظام نہیں بلکہ عملدرآمد کا مسئلہ ہے۔ ملک کا آئین بنانے کا کارنامہ بلا شبہ ذوالفقارعلی بھٹو کو جاتا ہے

انھوں نے مذید کہ شہزاد اکبر اور دیگر صرف جھوٹے مقدمات پر ججز پر دباؤ کیلئے پریس کانفرنسز کرتے ہیں۔ یہ عدالتیں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ حکومت کی پالیسی صرف انتقام ہے۔ ن لیگ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

کیس کی سماعت

لاہورمیں انسدادِ منشیات کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثنااللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج نے استفسارکیا کہ پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ جس پرحکام پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے پراسیکیوٹر نہیں آ رہے۔

Advertisement

وکیل رانا ثناء اللہ فرہاد علی شاہ نےعدالت سے استدعا کی کہ پراسیکیوشن کیس کیلئے سنجیدہ نہیں، مارچ کی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version