Advertisement

پاکستان نے 74 سال بعد کرتارپور میں بھائی سے ملنے والے سکہ خان کو ویزا دیدیا

پاکستان نے 74 سال بعد کرتارپور میں بھائی محمد صدیق سے ملنے والے بھارتی سکہخان کو ویزا دے دیا۔

ڈجکوٹ کے رہائشی 85 سالہ محمد صدیق کی سوشل میڈیا کے ذریعے 74 سال بعد کرتار پور راہداری میں اپنے بچھڑنے والے بھائی سکہ خان سے چند لمحوں کی ملاقات ہوئی جس پر محمد صدیق نے حکومت سے اپنے بھارتی بھائی سیکا خان کے لئے ویزے کی اپیل کی۔

ڈجکوٹ کے رہائشی محمد صدیق کے بھائی 6 سال کی عمر میں 1947 میں تقسیم ہند کے وقت بچھڑ گئے تھے اور 74 سال بعد جذباتی ماحول میں کرتار پور راہداری میں ملاقات ہوئی تو دونوں بھائی ایک دوسرے کے گلے لگ کر خوب روئے

اس موقع پر محمد صدیق نے حکومت پاکستان سے اپنے بھائی سیکا خان کے لئے ویزا جاری کرنے کی اپیل کی جو بول نیوز پر نشر ہوئی تو حکومت نے صدیق کے بھارتی بھائی 80 سالہ سیکا کے لئے ویزا جاری کر دیا۔

اس موقع پر محمد صدیق نے بول نیوز اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اپنے بھائی کی آمد پر جشن منائیں گے بھنگڑے ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version