Advertisement

شدید بارشیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا جلد ازجلد نکاسی آب کا حکم

عثمان بزدار

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مسلسل بارشوں کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جلد ازجلد نکاسی آب کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نکاسی آب کے لیے انتظامیہ اور واساز حکام ہمہ وقت چوکس رہیں۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں، انتظامیہ اور واساز حکام نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، افسران گرم کمروں میں بیٹھنے کی بجائے باہر نکلیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی موثر انتظامات کیے جائیں، میں نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہیگا تاہم خطۂ پوٹھوہار ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

 اسکے علاوہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، پشاور ،وزیرستان ،بنوں،ڈی آئی خان،لکی مروت، کوہاٹ،کرک ،خیبراورکرم میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابرآلود رہیگا جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، جامشورو، جیکب آباد، خیرپور،سانگھڑاورموہنجوداڑو میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version