مفتی قوی نے 52 نکاح کئے ہوئے ہیں، حریم شاہ کا نیا انکشاف

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ اپنے شوہر کے ہمراہ بول کے ایک شو میں موجود ہیں جس کی میزبان متھیرا ہیں۔
متھیرا نے اپنے شو میں حریم شاہ اور ان کے شوہر کو بطور مہمان بلایا۔
اداکارہ حریم نے دورانِ شو مفتی قوی کےحوالے سے اہم انکشاک کیا اور انہیں پاگل بھی قرار دیا۔
حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی قوی ہمیشہ بتےاتے تھے کہ اُنہوں نے 52 نکاح کیے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ شو کے دوران اداکارہ حریم شاہ نے فاروق ستار کے تمام راز کھولے۔
میزبان متھیرا نے ان سے کہا کہ آپ کے اور فاروق ستار صاحب کے درمیان جو وبال ہے اگر آپ دونوں کی دوستی کروادیں۔
جس پر حریم شاہ نے کہا کہ دوستی تو نہیں لیکن بات کر لیں گے آپ کال ملائیں میں بات کر لوں گی۔
واضح رہے کہ یہ شو اتوار کو صبح نشر کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ م یزبان متھیرا اداکارہ حریم اور ان کے شوہر سے دلچسپ سوالات کر رہی ہیں۔
متھیرا نے حریم شاہ کے شوہر سے سوال کیا کہ شادی کے لیے کس نے پرپوز کیا تھا۔
متھیرا کے سوال کے جواب میںحریم شاہ کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے لیے انہیں ان کی اہلیہ معروف اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پرپوز کیا گیا تھا۔
واضح رہے حریم شاہ کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

