Advertisement

ٹویٹر نے تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے اسپیس ریکارڈنگ کی سہولت پیش کردی

ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

قارئین کو یاد ہوگا کہ ٹویٹرنے آڈیو ریکارڈنگ کا فیچر اسپیس کے نام سے پیش کیا تھا جس پر تیزی سے کام جاری تھا اور اب کہا ہے کہ ایپل اور اینڈروئڈ سمیت تمام آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی آڈیو چیٹ ریکارڈ کرسکتے ہیں اور ان کے فالوورز انہیں سن سکتے ہیں۔

اس آٌپشن سے بطورِ خاص فنکار اور مشہور شخصیات کو فروغ ملے گا جن کے مداح ان کی آواز میں ریکارڈ ٹویٹ یا پیغام سننا چاہتے ہیں۔ اس طرح اسپیس چیٹ اور ریکارڈنگ کو بار بار شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ دوبارہ یعنی ری شیئر بھی  کرنا ممکن ہے جس کے بعد اسپیس کی پہنچ مزید وسیع ہوتی جائے گی۔

اس کے لیے سیٹ اپ میں جاکر ریکارڈ اسپیس آپشن منتخب کیجئے۔ ریکارڈنگ بٹن دبتے ہی سرخ ہوجائے گا اور جب چاہیں آپ چیٹ ریکارڈنگ مکمل کرسکتے ہیں۔ ریکارڈ ہوتے ہی یہ آواز آپ کی ٹائم لائن یا ٹویٹر وال پر ظاہر ہوجائے گی اور یوں تمام فالوور اس سے آگاہ ہوکرسن سکیں گے۔

ٹویتر کی طرح کلب ہاؤس نے بھی یہ آپشن  پیش کیا تھا کیونکہ لاک ڈاؤن اور وبا کی باعث آمدورفت محدود ہوگئی ہے اور لوگ ایک دوسرے کی آواز سننے کو بھی ترس گئے ہیں۔ اگرچہ ٹویٹر کا اسپیس آپشن کبھی مقبول اور کبھی غیرمقبول رہا لیکن ٹویٹر اس پر اب بھی کام کررہا ہے اور اسپیس ریکارڈنگ اس کی تازہ ترین مثال بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version