لیور پول فٹ بال کے مینجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لیور پول فٹ بال کلب کے مینجر جرگین کلوپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
مینجر جرگین کو معمولی نوعیت کا زکام تھا جس کے بعد ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔
جمعے کو موصول ہونے والی پی سی آر رپورٹ کے مطابق لیور پول مینجر جرگین کلوپ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
ان کے ساتھ ٹیم کے مزید تین کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ، کھلاڑی بھی آئسولیٹ ہو گئے ہیں۔
لیور پول فٹ بال کلب کا چیلسی کے ساتھ اہم میچ کھیلا جائے گا ، مینجر جرگین کے اسسٹنٹ پیپ ان کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
لیور پول اور چیلسی کے مابین میچ کل سٹیم فورڈ برج کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
لیور پول انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق جمعے کو ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد اب ٹیم میں کسی کو بھی کورونا نہیں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے تین اسٹاف ممبر بھی اپنا آئسولیٹ پیریڈ ختم کر کے کلب جوائن کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لیور پول انگلش پریمئیر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے اور چیلسی سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

