Advertisement

برج الخلیفہ سے بھی بڑا شہاب ثاقب آج زمین کے نزدیک سے گزرے گا

برج الخلیفہ سے بھی بڑا شہاب ثاقب آج زمین کے بہت سے گزرے گا

دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے بھی زیادہ بڑا عظیم الجثہ شہاب ثاقب آج رات زمین کے بہت نزدیک سے گزرے گا۔

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے مطابق 7482 کا کوڈ نام رکھنے والا یہ شہاب ثاقب آج رات 43 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے زمین سے سے 12 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

اس سے قبل یہ شہاب ثاقب 1933 میں زمین سے 6 لاکھ 99 ہزار میل کے ٖفاصلے سے گزرا تھا۔ آج کے بعد یہ 2105 میں زمین کے اتنے نزدیک سفر کرے گا۔

اس شہابیے کو آر ایچ میک ناٹ نے میں آسٹریلیا کی ایک مشاہدہ گاہ میں دریافت کیا تھا۔ یہ سورج کے گرد ایک چکر 572 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔

اس شہابیے کا قطر 3 ہزار 451 فٹ ہے جو کہ زمین پر موجود دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ سے بھی ڈیڑھ گنا اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے دوگنا زائد ہے۔ برج الخلیفہ کی اونچائی بھی 2 ہزار722 فٹ ہے۔

Advertisement

اس شہاب ثاقب کو یورپ کے مقامی وقت کے مطابق 9:51 پر بنا دوربین کے دیکھا جاسکے گا۔

 سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور اس سے خلابازوں کو اس شہاب ثاقب کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ناسا اور دیگر خلائی ادارے سورج کے مدار میں گردش کرنے والے 28 ہزار شہاب ثاقب کو باقاعدگی سے مانیٹر کرتے ہیں اور ان میں اکثر زمین کے مدار میں بھی داخل ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version