بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کے گھر جلد ننّھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی ٹیلگو فلم انڈسٹری کی مشہور ترین اداکارہ کاجل اگروال جلد ہی ماں بننے والی ہیں ۔
اداکارہ کاجل اگروال کے شوہر گوتم کچلو نے انسٹا گرام پر اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خوشخبری سنائی ۔
انسٹاگرام پر شئیر کی جا نے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ کے شوہر نے لکھا کہ ’’ 2022 میں تم ایسی دکھنے لگو گی ‘‘ ، اس پیغام کے ساتھ اداکارہ کے شوہر نے حاملہ عورت کی ایموجی بنائی۔
اس سے پہلے کاجل نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اگروال نے 30 اکتوبر 2020 کو کاروباری شخصیت گوتم کچلو سے شادی کی تھی۔
اداکارہ کاجول اگروال کی شادی کی تقریب میں چند دوستوں اور اہل خانہ کے قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

