Advertisement

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمینٹ کی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمینٹ کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے 14 کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا سیمینٹ دیگر ملکوں کو برآمد کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 14 کروڑ 29 لاکھ ڈالر سے زائد کا سیمینٹ برآمد کیا گیا تھا۔

 مزید پڑھیے: پنجاب میں 16 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سیمینٹ کی برآمد میں 8 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

ماہانہ بنیادوں پر جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں برس دسمبر کے مہینے میں 2 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کا سیمینٹ برآمد کیا گیا جب کہ گزشتہ برس اسی مہینے میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا سیمینٹ برآمد کیا گیا تھا۔

اسی طرح دسمبر کے مہینے میں نومبر کے مقابلے میں سیمینٹ کی برآمدات کے حجم میں 45 فیصد تک کمی آئی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال سیمینٹ کی برآمدات میں مقدار کے حوالے سے 9 فیصد سے زئاد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال یکم جولائی سے 31 دسمبر کے دوران 43 لاکھ 25 ہزار 60 میٹرک ٹن سیمینٹ برآمد کیا گیاتھا جب کہ رواں سال اسی دورانیئے میں 39 لاکھ 21 ہزار 554 میٹرک ٹن سیمینٹ برآمد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version