Advertisement

سانحہ مری، عدالت کا پنجاب ٹوراِزم پالیسی ایکٹ اگلی پیشی پرجمع کرانے کا حکم

سانحہ مری

سانحہ مری کیس میں عدالت کی جانب سے پنجاب ٹوراِزم پالیسی ایکٹ اگلی پیشی پر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے علاوہ سیکریٹری ٹوراِزم پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

سانحہ مری سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس چودھری عبدالعزیزنے سیکریٹری ٹوراِزم پنجاب سے پوچھا کہ مری میں لینڈ پرچیزنگ اور ٹوراِزم کی کیا پالیسی ہے؟

جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری ٹوراِزم صاحب! کوٹلی ستیاں میں خود حالات جا کر دیکھیں۔ کوٹلی ستیاں میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سماعت میں ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری ٹوراِزم صاحب! عوام کو سیاحت سے متعلق آگاہی دیں اور اس میں میڈیا کو شامل کریں۔

عدالت کی جانب سے سیکریٹری ٹوراِزم کو پنجاب ٹوراِزم پالیسی ایکٹ اگلی پیشی پر جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے کمشنر راولپنڈی کو مخاطب کیا اور کہا کہ کمشنر صاحب! مری میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ 5 سال بعد مری کے حالات اس سے بھی خراب ہوں گے۔

کمشنر راولپنڈی نے مری میں غیر قانونی  تعمیرات اور تجاوزات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نےسماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔

گذشتہ سماعت کی خبر بھی پڑھیے: 

Advertisement

’مری میں لوگوں کو جہاں جگہ ملتی ہےعمارتیں کھڑی کردیتے ہیں‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version