Advertisement

ورلڈکرکٹ کے سابق سپر اسٹارز ایک بار پھرگراؤنڈ میں اترنے کو تیار

عمان میں لیجنڈز لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے،لیگ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں ہونے والی لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی لیگ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دنیائےکرکٹ کے سابق اسٹار کھلاڑ ی ایکشن میں دکھائی دیں گے، بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقررکیے گئے ہیں۔

 ٹیموں میں ایشیا لائنز، انڈیا مہاراجا اور ورلڈ جائنٹس شامل ہیں، ہر ٹیم میں 16، 16 کرکٹرز ہوں گے ۔

 ایشیا لائنز میں پاکستان کے8کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں ان میں شاہد آفریدی، یونس خان، شعیب اختر، محمد حفیظ، محمد یوسف ، مصباح الحق، اظہر محمود اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

 انڈیا مہاراجا میں وریندر سہواگ، یووراج سنگھ ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ اور نیان مونگیا اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

Advertisement

 ورلڈ جائنٹس میں جنوبی افریقا کے جونٹی رہوڈز، عمران طاہر، ہرشل گبز، مورنی مورکل، فاف ڈوپلیسی اور ایلبی مورکل ، آسٹریلیا کے بریٹ لی اور بریڈ ہیڈن، ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور سنیل نارائن، ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور کورے اینڈرسن، انگلینڈ کیکیون پیٹرسن اور مونٹی پنیسار اور آئرلینڈ کیکیون اوبرائن شامل ہیں۔

 ایونٹ 20 جنوری سے 29 جنوری تک کھیلا جائیگا، تین ٹیمیں ایک دوسرے سے دو ، دو میچ کھیلیں گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version