Advertisement

لاپتہ افراد کیس؛ ورثا کو سچائی معلوم ہونا ناامیدی سے بہتر ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ورثا کو سچائی معلوم ہونا ناامیدی سے بہتر ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حزب التحریر کے رہنما نوید بٹ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کمیشن اور جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ نوید بٹ کے ورثا کو دینے کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کمیشن نے بتایا کہ نوید بٹ کی جبری گمشدگی نہیں ہوئی۔ نوید بٹ جہاد پر اپنی مرضی سے گیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ یہ لاپتہ افراد کمیشن کس کے حکم پربنا ہے؟

Advertisement

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان نے بتایا کہ کمیشن انکوائری ایکٹ کے تحت بنا ہےاور ان کا پورا سیکریٹریٹ ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نوید بٹ کولاپتہ ہوئے 10 سال ہوگئے ہیں۔ بچوں کو اسکول سے واپس لا رہا تھا کہ ایک سرکاری گاڑی میں نوید بٹ کو زبردستی لے گئے۔

جسٹس قاضی امین احمد نے ریمارکس دیے کہ ان کیسز میں افسوسناک بات یہ ہوتی ہے کہ دونوں طرف سے پوری تفصیلات نہیں دی جاتیں۔ ایک بندہ 2012 سے غائب ہے، ریاست کو کوئی حل تو کرنا چاہیے۔ ریاست کو نوید بٹ کے ورثا کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پچھلے تین دنوں میں خبریں آئیں کہ ٹی ٹی پی کا فلاں فلاں مارا گیا۔ نوید بٹ کے ورثا کو بتائیں کہ بندہ کہاں گیا۔ لاپتہ افراد کے گھر والوں کو کچھ پتا نہیں ہوتا، اہلیہ نہیں جانتی وہ بیوہ ہے یا نہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور دفاع لاپتہ افراد کمیشن کو معلومات دیں۔ ورثا کو سچائی معلوم ہونا ناامیدی سے بہتر ہے۔

سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کمیشن کو نوید بٹ کے ورثاء سے تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا

Advertisement

سپریم کورٹ نے ریمارکسس دیے کہ لاپتہ افراد کمیشن کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد موجودہ کیس غیرمؤثرہوچکا۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version